دونوں ہاتھوں کی پیوندکاری کا پہلا تجربہ کامیاب

لیڈز (نیشنل ٹائمز): برطانیہ میں جلد کی بیماری کے سبب ناکارہ ہوجانے والے ہاتھوں کے حامل شخص کو دوبارہ تندرست ہاتھ لگایئے گئے ہیں۔ اس ٹرانسپلانٹ کو دنیا کی پہلی دوہرے ہاتھوں والی پیوندکاری قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 48 سالہ اسٹیون گیلیغر اسکلیرو ڈرما نامی جلد کی بیماری کا شکار تھے جس کی وجہ سے ان کی جلد عدم لچک کی وجہ سے کھینچنے لگی تھی اور ان کی انگلیوں نے مُڑ کر ایک مستقل مٹھی کی صورت اختیار کر لی تھی۔اسٹیون کو یہ بیماری 13 برس قبل گال اور ناک پر غیر معمولی خراشیں لگنے اور دائیں بازو میں تکلیف ہونے کے بعد ہوئی۔اس حالت سے ان کی ناک، منہ اور ہاتھ متاثر ہوئے اور تقریباً سات سال قبل ان کی انگلیاں مُڑنا شروع ہوئی اور تب تک مڑتی رہیں جب تک ان کے ہاتھ نے مٹھی کی صورت اختیار نہیں کر لی۔ اس صورت حال کے دوران وہ شدید اذیت میں مبتلا رہے۔جب ماہرین نے انہیں دونوں ہاتھوں کے پیوندکاری کے متعلق بتایا تو پہلے تو انہوں نے یہ خیال ہنس کر مسترد کردیا لیکن بعد ازاں خطرات کے باوجود اس خیال پر عمل کا فیصلہ کیا۔انہوں نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ ان کے ہاتھ ناکارہ ہوچکے تھے، وہ چیزوں کو اٹھانے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔ جب گلاسگو کے ایک پروفیسر نے انہیں دونوں ہاتھوں کے پیوندکاری کے متعلق بتایا تو پہلے انہوں اس پر کان نہ دھرے لیکن بعد میں اپنی اہلیہ سے مشورہ کرنے کے بعد اس عمل کے لیے رضامند ہوئے۔گزشتہ سال دسمبر میں کیے گئے آپریشن کو پانچ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے اگرچہ وہ اب بھی شرٹ کے بٹن لگانے جیسے پیچیدہ عمل نہیں کرسکتے لیکن نل کھولنا اور گلاس بھرنا جیسے کام کر سکتے ہیں۔اس پیوندکاری کے لیے کی جانے والی سرجری میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 30 زبردست ماہرین کی ٹیم نے حصہ لیا۔لِیڈز ٹیچنگ ہاسپیٹلز این ایچ ایس ٹرسٹ کے پروفیسر سائمن کے کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ایک بہت بڑی مجموعی کاوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاتھ کی پیوندکاری، گردے یا دیگر عضو کی پیوند کاری سے بہت مختلف ہوتی ہے کیوں کہ ہم ہاتھوں کو روزانہ دیکھتے ہیں اور کئی طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر