یورپین دارالحکومت برسلز میں آج سے یورپین سمٹ کا آغاز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یورپین دارالحکومت برسلز میں آج سے یورپین سمٹ کا آغاز ہو رہا ہے ۔اس دو روزہ سمٹ میں 27 ممبر ممالک کے سربراہان مملکت وحکومت ذاتی طور پر شریک ہوں گے۔اجلاس کے ایجنڈے میں یورپین یونین کی جانب سے روس پر پابندیوں کے چھٹے مرحلے کی توثیق اور اس کے اثرات کا جائزہ لینا سر فہرست ہے۔یاد رہے کہ یورپین یونین کی صدر ارسلا واندرلین نے 4 ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ پابندیوں کے اس مرحلے میں روس سے تیل کی خریداری پر مرحلہ وار پابندی عائد کردی جائے گی۔ لیکن ہنگری سمیت کئی ممبر ممالک اس فیصلے کو اپنی قومی ضروریات کے منافی سمجھتے ہیں اور وہ اس تجویز کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ دوسری جانب اس سمٹ میں یوکرین کی روز مرہ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے رقوم کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی آ ج شام میں اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔اہم بات یہ ہے کہ ان اجلاسوں میں اب اس جنگ کو روکنے کے حوالے سے کوئی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر