برمودا ٹرائینگل کا سفر:کمپنی کا جہاز کے غائب ہونے پر مکمل کرائے کی واپسی کا وعدہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی سفری کمپنی نے پُر اسرار برمودا ٹرائینگل کے سفر کے دوران جہاز کے غائب ہونے پر مکمل کرائے کی رقم کی واپسی کا وعدہ کرلیا ہے۔برمودا ٹرائی اینگل بحر اوقیانوس کا ایک مخصوص حصہ ہے، اس علاقے کا ایک کونا برمودا، دوسرا پورٹوریکو اور تیسرا میامی سے متصل ہے اور ان تینوں کونوں کے درمیانی حصے کو برمودا تکون یا مثلث کہا جاتا ہے۔برمودا ٹرائی اینگل سمندر کے اندر ایک ایسا پُراسرار علاقہ ہے جہاں اب تک بہت سے طیارے،کشتیاں اور جہاز غائب ہو چکے ہیں اور ان کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔اس حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جاتیں ہیں لیکن آج تک کوئی بھی واضح طور پر برمودا ٹرائی اینگل کا معمہ حل نہیں کرسکا کہ یہاں جانے والے جہاز اور کشتیاں کیوں غائب ہوجاتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹریول ایجنسی’ Ancient Mysteries Cruise’نے اپنی ویب سائٹ پر ایک اشتہار دیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ برمودا ٹرائینگل ٹور پر غائب ہونے کی فکر نہ کریں ، اس ٹور سے واپسی سو فیصد یقینی ہے ، البتہ جہاز کے گم ہونے( جس کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں) پر آپ کے کرائے کی پوری رقم واپس کردی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مسافر اگلے سال مارچ میں نیویارک سے برمودا جانے والے کروز جہاز پر بحر اوقیانوس کا سفر شروع کریں گے۔اشتہار کے مطابق مسافروں کو اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے جہاز کے ایک کیبن کے لیے تقریباً 15 سو پاؤنڈز خرچ کرنا ہوں گے۔واضح ہے کہ بحری جہاز کے گم ہونے کی صورت پر کمپنی مسافروں کی رقم کس کو اور کیسے واپس کرے گی؟ اس حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔

 



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر