روزانہ ایک انڈہ کھانا فائدہ مند یا نقصان دہ؟ تحقیق میں جواب سامنے آگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)انڈے کھانا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔چین کی پیکنگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ صرف ایک انڈہ کھانے سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔انڈوں میں غذائی کولیسٹرول کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اہم اجزا بھی اس میں موجود ہوتے ہیں ۔دل کی صحت کے لیے انڈوں کے فائدے مند یا نقصان دہ ہونے کے بارے میں متضاد تحقیقی رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تحقیق میں آبادی کی سطح پر کام کرتے ہوئے جائزہ لیا گیا کہ روزانہ معتدل مقدار میں انڈوں کا استعمال دل کی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔اس مقصد کے لیے محققین نے انڈے کھانے سے خون میں دل کی صحت سے متعلق اثرات کی جانچ پڑتال کی۔انہوں نے کہا کہ بہت کم تحقیقی رپورٹس میں انڈوں کے استعمال اور دل کی شریانوں کے امراض کے خطر ے کے تعلق کے حوالے سے پلازما کولیسٹرول میٹابولزم کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔اس تحقیق میں چائنا بائیوبینک کے 4778 افراد کو منتخب کیا گیا جن میں سے 3401 امراض قلب کی کسی ایک قسم کا شکار تھے جبکہ 1377 صحت مند تھے۔ان افراد کے خون کے پلازما سیمپلز کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ معتدل حد میں رہ کر انڈے کھانے والے افراد کے خون میں ایک مخصوص پروٹین اپولیپو پروٹین اے 1 کی سطح زیادہ ہوتی ہے جو صحت کے لیے مفید سمجھے جانے والے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان افراد کے خون میں ایچ ڈی ایل کے زیادہ بڑے مالیکیولز ہوتے ہیں جو شریانوں میں چکنائی کو صاف کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور اس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اس کے مقابلے میں انڈوں کو کم کھانے والے افراد کے خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کی زیادہ سطح کو دریافت کیا گیا۔محققین نے بتایا کہ ہمارے نتائج سے وضاحت ملتی ہے کہ معتدل مقدار میں انڈوں کو کھانا امراض قلب سے کیسے تحفظ فراہم کرتا ہے مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ٹھوس یقین سے اس بات کو ثابت کیا جاسکے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر