اسلام کیلئے ایک اور بھارتی مسلمان اداکار نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی سابق اداکاراؤں زائرہ وسیم اور ثنا خان کے بعد ایک اور بھارتی اداکار اور ماڈل ثاقب خان نے اسلام کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر چلنے کے لیے شوبز کو ترک کردیا۔نوجوان بھارتی اداکار اور ماڈل ثاقب خان نے اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے لیے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر سب کو حیران کردیا۔ ثاقب خان کا تعلق بھارت کے زیرانتظام جموں کشمیر سے ہے اور وہ ایک وکیل ہیں۔ انہیں شہرت ایم ٹی وی کے مشہور رئیلیٹی شو ’’روڈیز ریوولیوشن‘‘ میں منتخب ہونے سے ملی تھی۔ اس کے علاوہ وہ آلٹ بالاجی کی ویب سیریز ’’دل ہی تو ہے سیزن 3‘‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ثاقب خان نے چند روز قبل انسٹاگرام پر شوبز کو ترک کرنے کے حوالے پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا ’’اسلام و علیکم بھائیوں اور بہنوں! امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آج کی پوسٹ میں میں اعلان کرنا چاہتاہوں کہ میں شوبز کو خیرباد کہہ رہاہوں۔ لہذا اب میں مستقبل میں نہ ہی ماڈلنگ کروں گا اور نہ اداکاری۔ثاقب نے مزید کہا ایسا نہیں ہے کہ کام نہیں تھا میرے پاس یا میں نے کوشش ہی ترک کردی۔ بلکہ میرے پاس بہت اچھے پراجیکٹس تھے، بس اللہ کی مرضی نہیں تھی۔ضرور کچھ اچھا اور بہتر اللہ نے سوچا ہوگامیرے لیے انشااللہ۔ وہ (اللہ) بہترین منصوبہ بندی کرنے والا ہے۔ جہاں تک میں نے ممبئی میں جدوجہد دیکھی ہے تو وہاں سروائیو کرنا بہت مشکل ہے۔ لیکن میں فخریہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے ایک سال کے قلیل عرصے میں نے بہت اچھی شہرت اور مداح حاصل کرلیے ہیں۔ لیکن وہ تو دنیا کے لیے ہے اور آخرت کے لیے کچھ بھی نہیں۔ثاقب نے کہا میں نماز پڑھتا تھا لیکن کچھ کمی تھی اور وہ تھا سکون اور اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا۔ لہذا اب میں مکمل طور پر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوں۔ وہ سکون جس کی مجھے تلاش تھی وہ تو میرے سامنے تھا میری کتاب (قرآن پاک) میں۔میں خدا کا بہت زیادہ شکراداکرتا ہوں کہ اس نے مجھے توبہ کا موقع دیا اور مجھے قبول کیا کیونکہ میں اپنی زندگی میں معجزات ہوتے دیکھ رہاہوں۔ مجھے مقدس کتاب قرآن پاک کو پڑھتے ہوئے بہت سکون ملا۔ ایک محاورہ ہے ’’100 چوہے کھا کے بلی حج کو چلی‘‘ لیکن ہر کسی کا حج قبول نہیں ہوتا۔ثاقب خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ان تمام لوگوں سے معافی کی درخواست کی جنہیں انہوں نے کبھی دانستہ اور نادانستہ طور پر دکھ پہنچایا ہو۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعائیں قبول کرے اور ہم پر اپنی رحمت برسائے رکھے آمین۔‘‘واضح رہے کہ ثاقب خان سے قبل فلم دنگل میں اداکاری کرنے والی زائرہ وسیم اور اداکارہ ثنا خان بھی اسلام کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر چلنے کے لیے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر