دنیا بھر میں فولک ایسڈ سپلیمنٹ کو لازمی قرار دیا جائے، طبی ماہرین

سوئزرلینڈ(نیشنل ٹائمز): ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے کہا ہے کہ فولک ایسڈ کو لازمی کرنے کی عالمی قرارداد پیش کی جائے۔ اس کی تفصیلات عالمی جریدے لینسٹ میں شائع ہوئی ہے جس کی درخواست ایموری انسٹی ٹیوٹ، جی فور الائنس اور اسپائنا بائیفیڈا جیسے مرض سے بچانے والی عالمی تنطیم نے ایک تحقیقی مقالے کے طور پر لکھی ہے۔خواتین دورانِ حمل فولک ایسڈ کھاتی ہیں تو اس سے زچہ و بچہ دونوں کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک تو بچوں میں سر کے چھوٹے ہونے کا عمل کم ہوجاتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی کے نقائص بھی دور ہوتے ہیں۔ 30 سالہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فولک ایسڈ کی گولیاں ہر طرح سے محفوظ ہیں اور صرف 60 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اسے آٹے، مکئی اور چاول وغیرہ میں شامل کیا ہے۔کئی اداروں نے عالمی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر منعقدہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے گزارش کی ہے کہ وہ اس پر فوری طور پر عمل کریں اور ایک عالمی قرار داد کے تحت فولک ایسڈ کی حامل غذائی اجناس کے وسیع پیمانے پر قانون سازی کریں۔ایموری انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر وجے کنچریلا نے کہا کہ دنیا کی صرف 25 فیصد آبادی کو ہی فولک ایسڈ تک رسائی حاصل ہے۔ فولک ایسڈ اسپائنا بوفیڈا نامی خوفناک مرض سے بچاتا ہے اور پوری دنیا میں بچوں کی کھوپڑی کے نقائص کو دور کرسکتی ہے۔ ان کے مطابق ایک عالمی قرارداد اور کوشش سے عالمی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس سے اقوام متحدہ کے اہداف یا ایس جی ڈی کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

 



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر