جینیاتی تبدیلی کے بعد وٹامن ڈی سے مالامال ٹماٹر تیار

لندن(نیشنل ٹائمز): وٹامن ڈی کو ’چمکتے سورج‘ کا وٹامن بھی کہا جاتا ہے لیکن قدرتی طور پر یہ بہت کمیاب ہے تاہم اب جینیاتی ٹیکنالوجی سے عام ٹماٹر میں وٹامن ڈی کی خاطر خواہ مقدار شامل کرنے میں بہت کامیابی ملی ہے۔دھوپ کی مناسب مقدار جب ہماری جلد پر پڑے تو بدن میں وٹامن ڈی کی پیداوار پروان چڑھتی ہے۔توقع ہے کہ اس طرح پوری دنیا میں کی آبادی میں وٹامن ڈی کی کمی کو دورکرنے میں مدد مل سکے گی۔ پاکستان سمیت یورپ کے باشندوں بالخصوص خواتین میں وٹامن ڈی کی شدید قلت ہے۔ جس ادھیڑ عمری میں وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے عین اسی دور میں اس اہم وٹامن کی کمی عام ہوکر مزید بڑھ جاتی ہے۔وٹامن ڈی کی کمی جلد، ہڈیوں اور امنیاتی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ یہاں تک کہ خطرناک صورتحال میں اس کی کمی امراضِ قلب، ذٰیابیطس اور بعض اقسام کے سرطان کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔اب یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیا میں جامنی ٹماٹروں کی کاشت سے شہرت پانے والی ممتاز ماہرِ نباتیات، ڈاکٹر کیتھی مارٹِن نے کہا ہے کہ ٹماٹروں میں وٹامن ڈی تھری کے بنیادی اجزا تو موجود ہوتے ہیں لیکن پھل پکنے پر وہ ضائع ہوجاتے ہیں۔ڈاکٹر کیتھی نے CRISPR-Cas9 جین ایڈیٹنگ کی بدولت ٹماٹر کے بنیادی اجزا سے وٹامن ڈی تھری کی تیاری کا طریقہ ڈھونڈا ہے۔ یوں ٹماٹر وٹامن ڈی سے بھرجاتا ہے ، یہاں تک کہ پودے کے پتے میں بھی وٹامن ڈی تھری نفوذ کرجاتا ہے۔ خشک پتوں کی ایک گرام مقدار میں 600 مائیکروگرام وٹامن ڈی نوٹ کیا گیا جبکہ تندرست انسان کو روزانہ صرف 10 سے 20 مائیکروگرام وٹامن درکار ہوتا ہے۔اس طرح ٹماٹر کا پھل اور پتے دونوں ہی انمول وٹامن سے بھرگئے۔ یوں دنیا بھر کو وٹامن ڈی تھری کی مستقل مقدار فراہم کی جاسکتی ہے۔ ماہرین نے 7-DHC نامی جزو استعمال کیا گیا جس سے ایس ایل سوین ڈی آر ٹو اینزائم (خامرہ) وجود میں آیا اور یوں وٹامن ڈی تھری بننے لگا اور ٹماٹر میں نفوذ کرگیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹماٹر کے پودے اور پیداوار پر کوئی فرق نہیں ہوا اور جینیاتی تبدیلی ہر طرح سے کامیاب اور امید افزا رہی ہے۔ تاہم اس کی باقاعدہ کاشت میں ابھی کچھ برس لگ سکتے ہیں۔

 

 



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر