گرمیوں میں سر درد سے بچنے کا طریقہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جب موسم بہت زیادہ گرم ہو تواکثر لوگ موسم کی شدت سے متاثر ہوکر سر درد میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔جوں جوں سورج کی تپش تیز ہوتی ہے، آنے والے دن گرم سے گرم تر ہوتے جاتے ہیں۔ موسم گرما میں ہمارے ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت چالیس ڈگری کے ارد گرد ہی رہتا ہے اور اسی حالت میں لوگوں کو اپنی ملازمت اور دیگر کاموں کے لیے سورج کی جھلستی شعاعوں میں نکلنا پڑتاہے۔ تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود بھی کئی لوگ گرم موسم کی شدت سے متاثر ہوتے اور سرد رد میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ گرمیوں میں سر درد کی علاماتگرمی میں سر درد کی علامات میں سر کے دونوں طرف ہلکے سے درمیانی شدت کا درد ہونا، جسمانی سرگرمی کے ساتھ سر درد بدتر ہونا اور مستقل مدھم سر درد ہونا شامل ہو سکتا ہے۔حفاظتی اقداماتگرمی کے سر درد کو روکنےکے لیے ایک حفاظتی اقدام یہ بھی ہے کہ پانی زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پیا جائے اور گرم موسم میں زیادہ جسمانی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے۔ جیسے ہی آپ کو یہ احساس ہوکہ آپ کو سر درد ہو رہا ہے، توفوری طور پر مندرجہ دیل حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ طبیعت زیادہ خراب نہ ہو:1- ٹھنڈا ہونے اور آرام کرنے کے لیے جگہ تلاش کریں۔2- ہائیڈریشن کے لیے وقفے وقفے سے پانی اور ٹھنڈے مشروبات پئیں۔3-ایسے پھل کھائیں جو میگنیشیم سے بھرپور ہوں، جیسےکہ کیلا، انناس، تربوز، خوبانی وغیرہ۔4- خوراک میں دہی اور مکھن کا استعمال بھی آپ کو سرد رد سے محفوظ رکھے گا۔ڈانس سے انزائٹی کو کم کیا جاسکتا ہے، ماہرینِ صحت5- اکثر لوگ گرمیوں میں مچھلی کے استعمال سے اجنتاب کرتے ہیں، تاہم سائنسی بنیادوں پر ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ سامن مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کھانے سے آپ سردرد سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر