رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی مالی حیثیت دباؤ میں رہے گی، آئی ایم ایف کی پیشنگوئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی مالی حیثیت دباؤ میں رہے گی جبکہ بجٹ اور بنیادی خسارہ بالترتیب 7.1 فیصد اور جی ڈی پی کا ایک فیصد اور قرضوں کی سطح 87.7 فیصد پر برقرار رہے گی۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنی ایک اشاعت، مالیاتی مانیٹر میں آئی ایم ایف نے آئندہ چند سالوں میں مالی صورتحال میں بہتری کی پیش گوئی بھی کی ہے۔مثال کے طور پر آئی ایم ایف نے آئندہ سال (مالی سال 2022) کے مالی خسارے کا تخمینہ 5.5 فیصد لگایا ہے اور مالی سال 2023 میں مزید 3.9 فیصد تک کم ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔آئی ایم ایف نے 2026 تک ملک کا مالی خسارہ جی ڈی پی کے 2.9 فیصد کی پیش گوئی کی ہے۔آئی ایم ایف نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان کے عام حکومتی قرضے تاریخ کے سب سے زیادہ جی ڈی پی کے 87.7 فیصد تک رواں مالی سال کے اختتام تک پہنچ جائیں گے اور اس کے بعد کم ہوکر 83.3 فیصد ہوجائے گا اور پھر آہستہ آہستہ مزید کم ہوکر 65.5 فیصد پر آجائے گا۔مالیاتی ادارے کے مطابق کل قرض اور جی ڈی پی کا تناسب، ادائیگیوں وغیرہ کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد بھی مالی سال 2021 میں ریکارڈ 80.7 فیصد تک پہنچ جائے گا اور پھر مالی سال 2022 میں 77.3 فیصد اور مالی سال 2023 میں 72.4 فیصد تک کمی واقع ہوگی۔2026 تک کل قرض سے جی ڈی پی کا تناسب جی ڈی پی کے 61.6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔اسی طرح اس نے پیش گوئی کی ہے کہ بنیادی خسارہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی کے 0.4 فیصد تک مثبت ہوجائے گا اور اس کے بعد 2023 تک بنیادی سرپلس جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک پہنچ جائے گا اور 2026 تک اسی حدود میں فلیٹ رہے گا۔آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ جب تک کہ وبائی بیماری کو عالمی سطح پر کنٹرول میں نہیں لایا جاتا مالی پالیسی کو لچکدار اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام، گھرانوں، قابل عمل اداروں اور معاشی بحالی کو مدد فراہم کرنا ہوگی۔امداد کی ضرورت اور گنجائش ہر معیشت کے لیے علیحدہ ہے جس کا انحصار وبائی بیماری کے اثرات اور کم لاگت قرضے تک رسائی کی صلاحیت پر ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر