چیئرمین سینیٹ انتخاب، یوسف رضا گیلانی نے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ انتخاب سے متعلق ہائی کورٹ کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔یوسف رضا گیانی کی جانب سے ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے دوران سماعت حقائق کا جائزہ نہیں لیا، غیر قانونی عمل کی تشریح عدالتیں کر سکتی ہیں، عدالت کا کام ہے کہ غیر قانونیت پر نعم البدل فراہم کرے، ایسے مقدمات میں عدالت کو ووٹر کی نیت کو پرکھنا ہوتا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل منظور اور سنگل بینچ کا فیصلہ مسترد کیا جائے۔واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو عددی برتری حاصل ہے لیکن اس کے باوجود 12 مارچ کو اپوزیشن چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات ہار گئی تھی۔ چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کردیئے گئے تھے، جس پر یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے صادق سنجرانی کے بطور چیئرمین سینیٹ انتخاب سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ آرٹیکل 69 کےتحت عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی، چیئرمین سینیٹ الیکشن سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہی ہے، الیکشن کا ساراعمل ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ عدالت توقع رکھتی ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا اور پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر