فروری میں مرغی اور گھی کی قیمتوں کی اونچی اُڑان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں گزشتہ ماہ یعنی فروری کے دوران مرغی اور گھی کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران مرغی 61 روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ فروری میں گھی اوسطاً 27 روپے 54 پیسے تک فی کلو مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران کوئٹہ میں مرغی سب سے زیادہ مہنگی ہوئی، کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں61 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد کوئٹہ میں مرغی کی اوسط فی کلو قیمت 272 روپے رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ میں مرغی کی اوسط فی کلو قیمت 56 روپے بڑھی، ملتان میں 54 روپے 49 پیسے جبکہ حیدرآباد میں مرغی 54 روپے51 پیسے کلو مہنگی ہوئی رپورٹ کے مطابق کراچی میں مرغی 53 روپے 46 پیسے تک فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ بہاولپور میں مرغی کی قیمت میں 51 روپے 50 پیسے تک فی کلو اضافہ ہوا۔فیصل آباد میں مرغی اوسط 47 روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور فیصل آباد میں چکن 46 روپے کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ 45، سیالکوٹ 44، پشاور 43 ، سرگودھا 40 اور بنوں میں مرغی 36 روپے فی کلو مہنگی ہوئیرپورٹ کے مطابق فروری میں پشاور اور حیدرآباد میں گھی سب سے زیادہ مہنگا ہوا، پشاور اور حیدرآباد میں گھی کی اوسط قیمت 28 روپے تک فی کلو بڑھی۔ادارہ شماریات کے مطابق سرگودھا میں گھی 25، سکھر میں24.51 اور گوجرانوالہ میں 24 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔کوئٹہ میں گھی 22.55، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 22 روپے فی کلو منہگا ہوا جبکہ ایک ماہ کے دوران خضدار میں گھی21، لاہور میں 18 اور بنوں میں 16 روپے فی کلو مہنگا ہوا



  تازہ ترین   
مفاہمتی یادداشت کے بعد 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے: پاسداران انقلاب
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران
حوثیوں کے سعودی شہروں ینبع اور جازان میں آرامکو تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملے
غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے کئی ٹھکانے تباہ، 13 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر