آنکھ میں موتیا ختم کرنے والے دوا کی چوہوں پر کامیاب آزمائش

لندن(نیشنل ٹائمز): برطانوی سائنسدانوں نے ایک دوا بنائی ہے جو آنکھوں میں موجود موتیا کو تلف کرسکتی ہے بصورتِ دیگر انہیں صرف جراحی کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔موتیا کے مریض میں آنکھ کے عدسے کی پشت پر پروٹین کے گچھے جمع ہوجاتے ہیں اور بینائی متاثر ہوتے ہوتے ہیں چند فیصد تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ عمر کے ساتھ یہ کیفیت زیادہ بڑھتی ہے جس کے لیے آنکھ کا عدسہ نکال کر موتیا صاف کیا جاتا ہے اور اس کی جگہ مصنوعی (پلاسٹک) لینس لگادیا جاتا ہے۔برطانیہ کی انجلیا رسکن یونیورسٹی نے 26 چوہے جمع کئے اور انہیں موتیا کا مریض بنایا۔ ان میں سے نو چوہوں کو کوئی دوا نہ دی گئی جبکہ بقیہ چوہوں کی آنکھ میں آکسیسٹیرول یا وی پی ون 001 نامی دوا ٹپکائی۔ معلوم ہوا کہ 61 فیصد چوہوں کے قدرتی عدسے (لینس) میں بہتری پیدا ہوئی اور 46 فیصد چوہوں کی آنکھ کے عدسوں میں دھندلاہٹ بھی کم ہوئی۔ اس طرح آکسیسٹیرول ون کی افادیت ثابت ہوئی ہے۔جن چوہوں کے لینس میں بہتری پیدا ہوئی تھی انہیں فوکس کرنے اور مختلف جسامت کی اشیا دکھائی گئی تھیں۔یہ تحقیق پروفیسر باربرا پیئرشائنیک اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ ان کے مطابق یہ دنیا کی پہلی دوا ہے اور تحقیق ہے جس سے موتیا میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ مزید کامیابی کی صورت میں اسے موتیا کا بغیرآپریشن علاج قرار دیا جاسکتا ہے۔ لیکن اب بھی یہ جراحی کی متبادل دوا نہیں ہے۔تاہم غورطلب بات یہ ہے کہ اس سے بعض اقسام کے موتیا جلدی دور ہوسکتے ہیں یا کم ازکم موتیا بننے کے عمل کو کچھ دیر کے لیے سست ضرور کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر