امریکا میں کینیڈا سے آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کینیڈا سے فلائٹ کے ذریعے امریکا پہنچنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تشخیص سامنے آئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا سے سفر کرتا ہوا منکی پاکس اب امریکی ریاست میساچوسٹس میں بھی پہنچ گیا ہے، امریکا میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کینیڈین شہری میں ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ کے متعدد ممالک میں منکی پاکس کے درجنوں کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ امریکا میں رواں سال منکی پاکس کا یہ پہلا کیس ہے۔اس سے قبل یورپین ملک اسپین میں منکی پاکس کے 7، پرتگال میں 9 جبکہ کینیڈا میں منکی پاکس کے 13 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔یر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں بھی منکی پاکس کی پھیلتی بیماری سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا ہونے والے سارے افراد نوجوان مرد ہیں۔ہلیتھ رپورٹس کے مطابق منکی پاکس عام طور پر سانس کے ذریعے پھیلتا ہے، یہ بہت کم پائی جانے والی ایک خطرناک بیماری ہے جو کہ افریقا میں پائی جاتی ہے۔علامات اور بیماری کا دورانیہ اس بیماری کی علامات میں نزلہ اور بغلوں کے اندر سوجن شامل ہے، اس بیماری میں لاحق ہونے والے مریضوں کو چہرے اور جسم پر چکن پاکس جیسی خارش کی شکایت بھی ہو سکتی ہے، منکی پاکس کے شکار مریضوں کے صحتیاب ہونے کا دورانیہ 2 سے 4 ہفتے ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر