گرمی میں کن غذائوں کا استعمال کرنا چاہیے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گرمی کے موسم میں مختلف غذاؤں کا استعمال بھی آپ کو صحت مند اور گرمی سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ موسمِ گرما میں اپنی خوراک میں درج ذیل غذاؤں کو لازمی شامل کریں؛1- پھل اور سبزیاںپھل اور سبزیاں بآسانی ہضم ہوجاتی ہیں، ساتھ ہی ان میں پانی کی وافر مقدار بھی پائی جاتی ہے جسے موسم گرما کی اہم ضرورت تسلیم کیا جاتا ہے۔ موسم گرما میں سلاد بناتے ہوئے اس میں ایسے پھل اور سبزیاں شامل کریں، جو آپ کے جسم کو گرمی میں ہائیڈریٹڈ رکھ سکیں۔2- مصالحے دار غذائیںگرم موسم میں مصالحے دار غذاؤں کا استعمال پسینہ کے اخراج میں اضافہ کرتا ہے اور یہ آپ کی توانائی میں کمی کا باعث بنتا ہے۔اس لیے زیادہ مصالحے دار کھانوں سے گرمیوں میں پرہیز کرنا چاہیے۔3- کم چربی والا گوشت مضرِ صحت چربی انسانی جسم کے لیے خطرنا ک ہوتی ہے۔ یہ جسم میں نمک کی مقدار بڑھانے کا سبب بھی بنتی ہے۔ خصوصاً امراض قلب کے مریض چربی والا گوشت، گردے، مغز، سری پائے اورکلیجی وغیرہ استعمال نہ کریں کیونکہ ان میں موجود چربی(Fats) جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھا دیتی ہے جو کہ ان مریضوں کے لیے بے حد خطرناک ہے۔مندرجہ بالا باتوں اور احتیاط پر عمل کرتے ہوئے آپ جسم میں پانی کی کمی اور صحت میں گرانی سے بچ سکتے ہیں۔ ان ہدایات پر خود بھی عمل کریں اور اپنے گھر والوں کو بھی اس بارے میں ترغیب دیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر