ماہرین نے ڈینگی کی نئی لہر اور حفاظتی اقدامات سے خبردار کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : جڑواں شہروں میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ماہرین نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے مزید حفاظتی اقدامات پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی بخار کی نئی لہر کے تناظر میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ پانی کے ذخائر کو کھلا نہ رکھیں۔ ایئرکنڈیشنڈ اور گملے کا پانی ضائع کردیں تاکہ مادہ مچھر وہاں نسل خیزی نہ کرسکیں۔ عام طور پر ٹائرپنکچر کے برتن، دھاتی ڈرم، مٹی کے برتن اور کنکریٹ کی چھوٹی چاردیواری میں پانی رکھنا ایک عام عمل ہے اور یہ ڈینگی مچھروں کے لیے ایک موزوں پناہ گاہ ہوتی ہیں۔صاف پانی میں مادہ مچھر انڈے دیتی ہے اور یوں ڈینگی کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ طبی ماہر ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ ڈینگی اب بھی عوامی مرض سے لاحق ایک بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار بہت شدید ہوتا ہے جو نومولود، بچوں اور بڑوں کو یکساں متاثرکررہا ہے۔ڈاکٹر خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈٰینگی وائرس کی چاروں اقسام دریافت ہوچکی ہیں جن میں ایڈس ایجپٹیائی مچھر سے پھیلنے والا ڈینگی سب سے شدید ہے اور عام بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تحت لوگوں کی بڑی تعداد ڈینگی سے متاثر ہوری ہے۔ بالخصوص پانی کے ذخائر اور کوڑا کرکٹ والے علاقوں میں ڈینگی کی وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ڈاکٹر وسیم نے بتایا کہ ایڈس ایجپٹیائی کی مادہ خون چوستی ہے اور ڈینگی وائرس ایک سے دوسرے انسان تک منتقل کرتی رہتی ہے۔ انسانی خون میں یہ وائرس دو سے سات روز تک موجود رہتا ہے اور اسی دوران وہ ڈینگی کا شکار ہوجاتا ہے۔ تاہم ڈینگی کی علامات عمر کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر