کینیڈا کا چاند پر جرم کی سزا، زمین پر دینے کا اعلان

اوٹاوہ(نیشنل ٹائمز) اگرچہ ناسا نے آرتیمس کے نام سے دوبارہ چاند کی سیر کا منصوبہ بنایا ہے لیکن اسی تناظر میں کینیڈا نے چاند پر کئے گئے جرم کو قابلِ سزا قرار دیا ہے۔ناسا کے مطابق انسان کو 2025 میں دوبارہ چاند پر اتارا جائے گا اور انسانیت پھرسے قمری سیر کے قابل ہوگی لیکن گزشتہ جمعرات کو کینیڈا نے جرم و قوانین کی فہرست میں چاند پر کسی قسم کا نقصان پہنچانے پر سنگین جرم میں شامل کیا ہے۔ تاہم اس قانون کو ہنوز ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں کی منظوری درکار ہے۔ تبدیل شدہ قانون کا بِل 29اپریل کو ہاؤس ا?ف کامنز میں پیش کیا گیا ہے۔’سول لونر گیٹ وے ایگریمنٹ امپلیمینٹیشن ایکٹ‘ نامی قانون میں فی الحال کینیڈا کے سائنسدانوں اور چاند نوردوں کو ہی مخاطب کیا گیا ہے۔ اس میں زمین سے چاند پر جانے، وہاں رہنے اور دوبارہ زمین پرپہنچنے کے تمام مراحل کو ہی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے 2019 میں ایک معاہدے کے تحت ناسا کے آرتیمس نظام میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس کے تحت کینیڈا چاند کی تسخیر کے لیے 2024 میں خاص روبوٹک بازو فراہم کرے گا جسے کینیڈا?رم تھری کا نام دیا گیا ہے۔کینیڈا کے ماہرین ایک عرصے سے تشویش زدہ ہیں کہ نجی کمپنی کے خلائی دوروں، اسٹارلنک سیٹلائٹس کو اندھا دھند مدار میں بھیجنے اور دیگر سرگرمیوں سے کینیڈا کے ماہرین پریشان ہیں اور خلا کے تحفظ اور حفاظتی قوانین پر زور دیتے آئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں اب قانون سازی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک کینیڈا کے ایک درجن خلانورد مدار میں جاچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر