کامران اکمل شاہد آفریدی کے حق میں بول پڑے

لاہور(نیشنل ٹائمز)قومی کرکٹر کامران اکمل سابق کپتان شاہد آفریدی کے حق میں بول پڑے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں کامران اکمل نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کاشف محمود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت کرتے ہیں مگر آپ اس طرح لالا پر تنقید نہیں کر سکتے، بطور کرکٹر انہوں نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اپنی رائے اور خیالات ہیں، برائے مہربانی آپ ان کے کرکٹ کیریئر کو سیاست کے ساتھ مت جوڑیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کاشف محمود نےقومی کرکٹ کی بربادی کا ذمہ دار سابق کپتان شاہد آفریدی کو قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’ہماری کرکٹ کو تباہ کرنے والے صرف شاہد آفریدی ہیں۔‘



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر