اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے پر 4 ہزار غیر قانونی بستیاں بنانے کا منصوبہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر مزید 4 ہزار غیر قانونی بستیاں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنالیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر 4 ہزار غیر قانونی بستیاں بنانے کے منصوبے کی تصدیق کی ہے جس کی جلد منظوری دی جائے گی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے پر غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے حامی اسرائیلی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 4 ہزار بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کے لیے پلاننگ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا جب کہ اسرائیلی وزیر نے ان غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو ضروری چیزوں کی بنیاد قرار دیا۔خلیجی میڈیا کےمطابق اسرائیلی اخبار ہارٹیز کا کہنا ہےکہ 1452 بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں سول انتظامیہ اور فوجی حکام جمعرات کے روز میٹنگ کریں گے جب کہ دیگر 2536 یونٹس کی تعمیر کی منظوری وزیر دفاع کی جانب سے دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کاکہناہےکہ اگر اسرائیل کی جانب سے 4 ہزار بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی تو یہ امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑی تعمیرات ہوں گی جب کہ وائٹ ہاؤس مسئلے کے دو ریاستی حل کے لیے مغربی کنارے پر غیر قانونی بستیوں کی تعمیرات کا مخالف ہے۔اس سلسلے میں اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر تھامس نائیڈز کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ اس سلسلے میں مکمل طور پر واضح کرچکی ہےکہ وہ مزید تعمیراتی سرگرمیوں کی سخت مخالفت کرے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر