ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے: عامر

لاہور(نیشنل ٹائمز)انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے میں بات کرنا ابھی بہت جلد ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ساوتھمپٹن میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ چیزیں کس قدر تیزی سے تبدیل ہوں آپ نہیں جانتے لیکن اس وقت میں گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیل کر لطف اندوز ہو رہا ہوں اس لیے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔محمد عامر نے کہا کہ میں 3 برس کے بعد ریڈ بال کرکٹ کھیل رہا ہوں جبکہ میں نے چار برسوں میں کوئی فرسٹ کلاس گیم نہیں کھیلی، فاسٹ بولر کے لیے یہ آسان نہیں ہوتا لیکن اب پہلا میچ کھیلنے کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں۔محمد عامر نے کہا کہ میں اس وقت لڑکوں کی مدد کرنے اور اچھا کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں، بولر کی حیثیت سے یہ میری ڈیوٹی ہے کہ میں اچھی بولنگ کروں اور اس وقت میری کوشش یہی ہے کہ میں لیڈ فرنٹ سے لیڈ کروں۔انہوں نے کہا کہ میں ریڈ بال کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں، کاؤنٹی کے تین میچز کے لیے یہاں موجود ہوں، کاؤنٹی میچز کے بعد میں سی پی ایل کے لیے چلا جاؤں گا۔یاد رہے کہ محمد عامر ان دنوں گلوسٹر شائر کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ میں شریک ہیں اور انہوں نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رکھی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر