پشاور ایئرپورٹ پر ٹوائلٹ سے سونا اور قیمتی موبائل فونز برآمد

پشاور(نیوز ڈیسک) : باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے بڑی کاررروائی کرتے ہوئے انٹر نیشنل آرائیول لاونچ کے ٹوائلٹ سے 10قیمتی موبائل فونز برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سونے اور موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انٹر نیشنل آرائیول لاونچ کے ٹوائلٹ سے 10قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ دبئی سے پشاور آنیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 284 پہنچی تو ائیرپورٹ سروسز کا آفیسر معمول کی انسپیکشن پر تھا کہ عملے کو ٹوائلٹ میں موبائل فون پڑے ہو ئے ملے۔سی اے اے عملے نے موبائل فونز ڈیوٹی ٹرمینل آفیسر کے پاس جمع کرائے، جس کے بعد ڈی ٹی ایم نے کسٹمز کو بھی طلب کرلیا، کسٹمز کی موجودگی میں موبائل فونز کھولے گئے تو اس میں سے سونے کی ٹکیاں برآمد ہوئیں، مجموعی طور پر20تولہ سونا برآمد ہوا۔کسٹمز حکام نے موبائل اور سونے ٹکیاں کو اپنی تحویل میں لیکر مسافر کی تلاش شروع کردی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر