کرونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعلیٰ سندھ نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ نے ملک میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر وفاقی حکومت کے سامنے اہم تجاویز رکھ دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو تجویز دی کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے ملک میں دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بند کردی جائے۔مراد علی شاہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا کی موجودہ لہر سے نہ نمٹا گیا تو ہم بڑے بحران میں جاسکتے ہیں، دنیا کرونا ویکسین لگا کر اس وبا سے باہر نکل رہی ہے جبکہ ہم نے ابھی تک ویکسی نیشن کا عمل شروع نہیں کیا ہے، ابھی تک جو ویکسین لگی وہ “آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں”۔میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو وزارت سے برطرف کرنے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ معیشت درست سمیت میں ہے، اتنی اچھی معیشت ہے کہ وزیرخزانہ کونکالنا پڑا۔نیب کیسز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ نیب نے دو سال پہلے بلایا تھا، اس وقت بھی سوالات کےجواب دےدیئےتھے، ٹی وی سے پتا چلا کہ ریفرنس فائل ہوا ہے، 100میگاواٹ کا کامیاب پاورپلانٹ لگایا، عوام کو بجلی مل رہی ہے،پتا نہیں مجھےکیوں سزا مل رہی ہے؟۔واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 4 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کے مزید 78 مریض انتقال کرگئے، جس کے باعث پاکستان میں کرونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی ہےکرونا وبا کی تیسری لہر کا خوفناک پہلو یہ ہے کہ تیسری لہر میں بچے مہلک وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر