سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں خدمات انجام دینے والے امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن پر قطری حکومت کے لیے خفیہ لابنگ کرنے پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رچرڈ اولسن پر واشنگٹن میں قطری مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ سابق سفیر نے ریٹائر ہونے کے فوراً بعد قطر کی حکومت کے لیے لابنگ کی اور پاکستان میں بطور سفیر خدمات انجام دیتے ہوئے ایک تاجر سے تحائف لیے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ وہ قطر کی حکومت کے لیے غیرقانونی طور پر لابنگ کرنے اور بطور سفیر ملنے والے تحائف کو ظاہر کرنے میں ناکامی کے الزامات کا اعتراف کریں گے۔یاد رہے کہ رچرڈ اولسن نے 34 سال تک فارن سروس آفیسر کے طور پر کام کیا۔ وہ 2015 سے 2016 تک افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے تھے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر