رمضان کیلئے ڈیوٹی ٹائمنگ مقرر ٹائمنگ صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوگی،وزارت افرادی قوت نے اعلان کردیا

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ماہ رمضان کے لیے ڈیوٹی ٹائمنگ 5 گھنٹے مقرر کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان کے مقدس مہینے کے لیے ڈیوٹی ٹائمنگ روزانہ صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔وزارت افرادی قوت کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دفاتر میں حاضری دینے والوں کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلا گروپ صبح ساڑھے 9 سے ڈھائی بجے تک ڈیوٹی انجام دے گا، دوسرا گروپ صبح ساڑھے 10 سے ساڑھے 3 بجے تک، جب کہ تیسرا گروپ 11 بج کر 30 منٹ سے ساڑھے 4 بجے تک ڈیوٹی انجام دے گا۔خیال رہے کہ وزارت افرادی قوت نے مملکت میں سرکاری اداروں میں پہلے ہی ایک لچک دار ڈیوٹی نظام نافذ کیا ہے، جو دفاتر میں حفاظتی تدابیر پر مشتمل ہے، جس کا مقصد کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔لچک دار ڈیوٹی نظام کے تحت آن لائن کام کرنے والے ملازمین کا تناسب25 فی صد رکھا گیا ہے، نیز وہ افراد جنھیں کرونا وائرس لگنے کا زیادہ خطرہ لاحق رہتا ہے، ان پر آن لائن ڈیوٹی انجام دینے کی پابندی ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر