پریانتھا کمارا قتل: سزائے موت کے مجرم نے فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔سزائے موت پانے والے مجرم حافظ محمد تیمور نے انسداد دہشتگردی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں بریت کی اپیل دائر کر دی۔حافظ محمد تیمور کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ شہادت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، الزام ہے کہ حافظ محمد تیمور نے سری لنکن شہری کے سر پر اینٹ ماری، فارنزک ایجنسی کی رپورٹ میں اینٹ مارنے سے متعلق رپورٹ منفی ہے۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چشم دید گواہوں کی شہادتیں بھی قانونی تقاضے پورے نہیں کرتیں، سری لنکن شہری کو قتل کرنے کا وقوعہ باقاعدہ منظم منصوبے کے تحت نہیں تھا بلکہ پریانتھا کمارا کے قتل کا وقوعہ حادثاتی تھا۔سزائے موت پانے والے مجرم کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹھوش شواہد کے بغیر 6 افراد کو سزائے موت سنائی۔وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی ہجوم میں ہر ملزم کے کردار کی شناخت نہیں ہو سکتی، ہجوم میں ہر ملزم کے کردار کی شناخت نہ ہونے پر اسے سزا بھی نہیں دی جا سکتی۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انسداد دہشتگردی کورٹ کا سری لنکن شہری کو قتل کے جرم میں ملزم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر