مائیکل ریٹنی سعودی عرب میں نئے امریکی سفیر نامزد

واشنگٹن ( نیشنل ٹائمز): امریکی صدر جوبائیڈن نے مائیکل ریٹنی کو سعودی عرب میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کیرئیر ڈپلومیٹ مائیکل ریٹنی کی سعودی عرب میں بطور امریکی سفیر نامزدگی کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل مائیکل ریٹنی ریٹنی عراق، لبنان، مراکش، قطر اور اسرائیل میں سفارتی خدمات انجام دےچکےہیں جب کہ وہ شام میں امریکا کے نمائندہ خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مائیکل ریٹنی تین دہائیوں میں سعودی عرب میں بطور سفیر تعینات ہونے والے پہلے کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق مائیکل ریٹنی کو عربی اور فرنچ زبان پر بھی عبور حاصل ہے جب کہ وہ دوحہ میں امریکی سفارتخانے میں ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ سفارتی حیثیت میں بیروت اور بغداد میں بھی ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں۔مائیکل ریٹنی کو مشرق وسطیٰ کے معاملات کے حوالے سے تجربہ کار شخصیت قرار دیا جاتا ہے اور وہ مشرق وسطیٰ میں زیادہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر