گوہر خان کی دو سال بعد اپنے بھائی سے ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اور بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے دو سال کے بعد اپنے بڑے بھائی سے ملاقات کی ہے۔گوہر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کے بڑے بھائی اسد خان اور شوہر زید دربار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ’وہ تقریباََ دو سال کے بعد اپنے بھائی اسد خان سے ملی ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اُن کا اپنے بھائی سے ایک مضبوط رشتہ ہے۔‘گوہر خان نے کہا کہ ’اُن کے لیے اُن کے بھائی ہی سب کچھ ہیں۔‘بالی ووڈ اداکارہ نے مداحوں سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ مجھے بتائیں کہ میرے بھائی مجھے کس نام سے پکارتے ہیں؟‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’کمنٹ سیکشن میں مجھے درست جواب دیں۔‘گوہر خان کی پوسٹ پر اُن کے شوہر زید درباد نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسد خان اس دُنیا کے سب سے بہترین انسان ہیں۔‘خیال رہے کہ گوہر خان گزشتہ سال کے آخر میں زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں لیکن کورونا وائرس کے پیشِ نظر لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اُن کے بھائی اُن کی شادی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر