مظفر آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سردار تنویر الیاس بلامقابلہ آزاد کشمیر کے 14ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے جنہوں نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزادکشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔پی ٹی آئی کی جانب سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ان کے حق میں 33 ووٹ ڈالے گئے۔آزاد کشمیرکے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد عدالت کے حکم پرنئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اجلاس ہوا۔آئین کے آرٹیکل 13 اور اسمبلی کے قواعد انضباط کار15 کے تحت وزیراعظم کا کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ پی ٹی آئی 32 اراکین کے ساتھ ایوان میں سرفہرست تھی اوراسے مسلم کانفرنس کی بھی حمایت حاصل تھی۔
سردار تنویر الیاس بلامقابلہ آزاد کشمیر کے 14ویں وزیراعظم منتخب



