اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کے باوجود صدر مملکت عارف علوی نے عمر سرفراز چیمہ کو عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کل گورنر پنجاب کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی جس پر آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ان کے عہدے پر بدستور کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کے باوجود صدر مملکت عارف علوی نے عمر سرفراز چیمہ کو عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی



