وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا

اسلا م آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پہلے وفاقی وزرا سے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے وزرائے مملکت سے حلف لیا۔صدر مملکت کا کابینہ سے حلف لینے سے انکار، آج ہونیوالی تقریب ملتویکابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت ہیں جب کہ تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔وفاقی کابینہ میں (ن) لیگ کے 14 اور پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی سے ایک ایک، جے یو آئی کے 4 اور ایم کیو ایم کے 2 ارکان کابینہ کا حصہ ہیں۔کابینہ میں کونسے نام شامل؟(ن) لیگ کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، خرم دستگیر، راناتنویر،مریم اورنگزیب، سعدرفیق، ریاض حسین پیرزادہ، اعظم نذیر تارڑ اور جاوید لطیف کابینہ کا حصہ ہیں۔پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان، مرتضیٰ محمود، احسان الرحمان مزاری، عابد حسین بھایو اور شازیہ مری کابینہ میں شامل ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کا حصہ ہیں۔جے یو آئی (ف) کے اسعد محمود ، مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، طلحہٰ محمود، بی اے پی کے اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، طارق بشیر چیمہ وفاقی کابینہ میں شامل ہیں جب کہ عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر اور عبدالرحمان کانجو وزیر مملکت ہیں۔اس کے علاوہ قمر زمان کائرہ، انجینئر امیر مقام اور عون چوہدری کو بطور مشیر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر