کینیڈا کے علاقے ٹورنٹو میں ایک مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ 5 نمازی زخمی

ٹورنٹو(نیشنل ٹائمز)کینیڈا کے علاقے ٹورنٹو میں ایک مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 نمازی زخمی ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹونٹو کی مسجد میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہاں عشا کی نماز کے بعد شہری نکل رہے تھے۔ فائرنگ سے 5 نمازی زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ریڈزک نے بتایا کہ مسلح شخص نے مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ ابھی یہ بھی اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حملہ آور ملزمان کی تعداد کتنی تھی۔ڈیوڈ ریڈزک نے مزید کہا کہ زخمیوں کو مذہبی عقائد کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا یا کوئی ذاتی رنجش تھی اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب مسلم ایسوسی ایشن بورڈ کے ممبر ندیم شیخ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو قانون کے مطابق سخت سخت سے سزا دی جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر