فیصل آباد: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس اور بیکریوں سمیت 11 فوڈ پوائنٹس کو1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔اس کے علاوہ فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے پر بھی کارروائی کی گئی، ضلع اوکاڑہ کے شہرحجرہ شاہ مقیم میں شادی ہال میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ شادی ہال کے مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔گزشتہ روز بھی فیصل آباد کی پیپلز کالونی میں ماسک نہ پہننے پر 120 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، یہ لوگ ماسک پہنے بغیر ایک اسنوکر کلب میں موجود تھے۔ چھاپے کے دوران 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ باقی فرارہو گئے تھے۔ادھر اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 ہوٹل، 7ریستوران اور 11 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 13 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر