حمزہ شہباز آج وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج رات عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری رات 8 بجے ہوگی۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی حلف برداری میں ان کے والد وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔پنجاب اسمبلی میدان جنگ، حمزہ وزیراعلیٰ، اجلاس شروع ہوتے ہی PTI ، ق لیگ ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ اور تشدد، پرویز الٰہی بھی زخمیواضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔تحریک انصاف اور ق لیگ کے بائیکاٹ کے بعد ایوان میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوا، حمزہ شہباز کو 197 ووٹ پڑے جبکہ پرویز الہٰی کو کوئی ووٹ نہیں پڑا۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کرکے تشدد کیا، کرسی سے گرادیا، پرویز الٰہی بھی جوابی حملے میں زخمی ہوئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر