ہندوانتہاپسندوں کا مساجد سے اذان کیلئےنصب لاؤاسپیکرہٹانے کامطالبہ

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بھارت میں حجاب کے بعد اب اذان کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ہندوانتہاپسند تنظٰم نے مساجد میں اذان دینے کے لئے لاؤڈاسپیکرز ہٹانے کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان اورپاکستان دشمن بال ٹھاکرے کے بھتیجے کی ہندوانتہاپسند تنظیم نے ریاست مہاراشٹرمیں مساجد میں اذان کے لئے نصب لاؤڈاسپیکرز3مئی تک ہٹانےکی دھمکی دے دی۔انتہاپسند تنظیم کا کہنا ہے اگرمساجد سے لاؤڈاسپیکرنہ ہٹائے گئے تومساجد کے باہرلاؤڈاسپیکررکھ کر ہندوکے مذہبی گیت اوراشلوک بجائے جائیں گے۔اس قبل بالی وڈ کے گلوکار سونونگم اورانورادھا پوڈوال بھی لاؤڈ اسپیکرپراذان دینےکیخلاف ہرزہ سرائی کرچکے ہیں۔بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ حجاب کے خلاف بھی باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے اورباحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں جانے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی جاچکی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر