افغان فورسز کی چترال میں پاکستانی چوکیوں پر گولہ باری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)افغان سرحدی فورسز نے چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی، جو کہ وقفے وقفے سے 5-6 گھنٹے تک جاری رہی۔ افغان فورسز کی طرف سے 35 آرٹلری راؤنڈز فائر کیے گئے۔رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ افغان ناظم الامور کو پاکستان کی طرف سے 2 احتجاجی مراسلے بھی تھمائے گئے۔پہلا مراسلہ 14 اپریل کو چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال توپ گولہ باری پر جبکہ دوسرا مراسلہ دہشت گردوں کو پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال پر دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ افغان حکومت کو متعدد درخواستوں کے باوجود افغان بارڈر سیکورٹی فورسز کی اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے۔ توقع ہے سرحد پار سے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر