وزیراعظم کی مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملے کی مذمت، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم فسلطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صیہونی افواج نے مسجد اقصیٰ سے ملحق کمپاؤنڈ میں گھس پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھی مسجد اقصیٰ پر صیہونی فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر