اپوزیشن رہنماء راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) متحدہ اپوزیشن کے رہنماء راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے، راجا پرویز اشرف کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، نئے اسپیکر قومی اسمبلی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جیو نیو زکے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 12 بجے طلب کرلیا گیاہے، قومی اسمبلی اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت نئے اسپیکر کا انتخاب بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ،کل ہی اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن اور حلف ہوگا، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔
اسی طرح اپوزیشن رہنماء راجا پرویز اشرف کے مقابلے میں اسپیکر کی نشست کیلئے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، جس کے باعث راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں، نئے اسپیکر قومی اسمبلی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اسی طرح یاد رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے8 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

تحریک عدم اعتماد کا مسودہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروایا تھا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی، وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء جب کہ پیپلزپارٹی کے 7 جےیوآئی کے 3 اور ایک وزیرمملکت ہوگا۔
وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ جب کہ وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان مریم اورنگزیب کو دیےجانے کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست جے یو آئی کو دیے جانے امکان ہے۔ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء جب کہ پیپلزپارٹی کے 7 ، جےیوآئی کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہو گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات پیپلزپارٹی کے 7 جےیوآئی کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہوگا۔
ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات، اور ایک دوسری وزارت دی جائے گی۔ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات دی جائے گی، باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2،2 وزارتیں دی جائے گی۔ اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی۔ سندھ کا گونر ایم کیو ایم ، پنجاب کا پیپلزپارٹی ، کے پی کے کا گورنر جے یوآئی اور بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہو گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر