اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کیخلاف فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کیخلاف فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔ڈپٹی اسپیکرکی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کے خلاف فوری حکم امتناع کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجربینچ نے کی۔ مسلم لیگ (ن) کے مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے دائردرخواست میں قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل کے بجائے پہلے سے شیڈول 16 اپریل کواجلاس بلا کر اسپیکر الیکشن کی ووٹنگ کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ 16 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا کیا تھا۔ مرتضی جاوید کے وکیل منصوراعوان نے جواب دیا کہ اس روز ایجنڈے میں اسپیکرکا انتخاب ہونا شامل ہے۔ قومی اسمبلی بغیر اسپیکر کے چل رہی ہے اسپیکر کا دفترخالی نہیں رکھا جا سکتا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ توپارلیمان کی اندرونی کارروائی ہے تاریخ بھی مقررہوچکی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 22 اپریل کو ہو جائے گا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے وقار کا خیال رکھتے ہوئے ہم اس میں مداخلت نہیں کرتے۔ پارلیمنٹ کی بہت بے توقیری ہوگئی ہے کسی پرشک کرنے کی وجہ بھی نہیں ہے۔ آپ نے پارلیمان کی کاروائی میں مداخلت نا کرنے کے معاملے پر بھی مطمئن کرنا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،سیکرٹری قومی اسمبلی اورسیکریٹری پارلیمنٹری افیئرز کو 22 اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر و دیگر کو 22 اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر