خوبصورتی کے لیے بجلی اور روشنی کا دستی بیوٹی پارلر

نیویارک (نیشنل ٹائمز): برقی مساجر بنانے والی کمپنی تھیرابوڈی نے ایک انقلابی مساج گن بنائی ہے جو نازک جلد پر گردوغبارصاف کرنے کے ساتھ ساتھ دردِ سر دور کرنے کا مساج بھی کرتی ہے۔
اس مساجر کا نام تھیرافیس پرو رکھا گیا ہے جو خردبرقی (مائیکروکرنٹ) کی ہلکی مقدار اور روشنی کو استعمال کرتی ہے۔ 399 ڈالر کے مساجر کے ارتعاشات جلد میں تین ملی میٹر گہرائی تک پہنچتے ہیں۔ ایک مساجر کے ساتھ تین بیرونی آلات ہیں جو اپنے اپنے استعمال کےلیے ڈیزائن کئے گئے۔ ہموار پینل عام استعمال کے لیے، کون شکل کا آلہ آنکھ اور ہونٹوں کے اطراف کے لیے جبکہ مائیکروپوائنٹ اٹیچمنٹ سے جلد کے وسیع حصوں یعنی پیشانی اور گال وغیرہ پر مساج کیا جاسکتا ہے۔مساجر چہرے سے گردوغبار، تیل اور دیگرکثافتیں صاف کرتا ہے۔ اس سے کرنٹ کی معمولی مقدار خارج ہوتی ہے جو جلد کی ٹوننگ کرکے اسے ہموار بناتی ہے۔ اس دوران سرخ اور نیلی ایل ای ڈی چہرے سے جھائیاں اور جھریاں دور کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق سائنسی طور پر بعض ثبوت کے تحت روشنی کی تھراپی سے چہرے کو بہتربنایا جاسکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ لائٹ اور کرنٹ تھراپی کے لیے بھی اسے ایف ڈی اے کی منظوری مل چکی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر