ایف ڈی اے نے دل کی دھڑکن ناپنے کیلیے فٹ بٹ واچ کی منظوری دیدی

کیلفورنیا (نیشنل ٹائمز): ایپل واچ سمیت کئی فِٹ بِٹ آلات بطورِ خاص دل کی دھڑکن ناپنے کے لیے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایف ڈی اے) کی منظوری کے منتظر تھے۔ اب ادارے نے باضابطہ طور پر اسے ’پیسوو ہارٹ ردم مانیںٹرنگ‘ کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔نئی ٹیکنالوجی کے تحت فِٹ بِٹ وقفے کے ساتھ دن میں کئی مرتبہ دل کی دھڑکن اور اس میں اتارچڑھاؤ کو نوٹ کرتا ہے اور کسی خطرناک کیفیت کی صورت میں دیکھتا ہے کہ کیا دل کی کیفیت متاثر ہورہی ہے؟ اسے ہم آرٹیریئل فِبلریشن کہا جاتا ہے۔یہ کیفیت ایک جانب تو مریض کو فالج تک لے جاسکتی ہے اور دوم ان کو جان کے لالے بھی پڑسکتے ہیں۔فِٹ بٹ سافٹ ویئر سے خود مریض بھی اپنی کیفیات جان سکتے ہیں ورنہ یہ بھی ممکن ہے کہ آلہ پس منظر میں رہ کر دل کی کیفیت اور دھڑکن نوٹ کرسکتا ہے۔فٹ بٹ نے 2020 میں یہ فیچر پیش کیا تھا۔ اسے کئی افراد پر آزمایا گیا تو اس نے 98 فیصد درستگی سے دل کی بے ترتیب دھڑکن کے کئی کیس شناخت کئے اور ان مریضوں کی جان بچانا ممکن ہوئی۔ پھر ایپل واچ میں اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد ایپل نے اپنے فٹ بٹ کے لیے بار بار ایف ڈی اے سے رابطہ کرتی رہی تھی۔ دو ماہ قبل ایپل نے دوبارہ ایف ڈی اے سے درخواست کی تھی کہ وہ نئے مصدقہ ثبوت کی روشنی میں اسے عام استعمال کی منظوری دیدے۔اگرچہ اب بھی فٹ بٹ آلات روایتی آلات کے مقابلے میں قدرے مؤثر نہیں لیکن اس سے خطرناک مواقع کی نشاندہی کرکے مریض فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال جاسکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ فٹ بٹ پہننے سے دل کے مریض آٹریئل فبلریشن کو فوری طور پر شناخت ضرورکرسکتے ہیں۔ اس طرح دل کی کفییت پر مسلسل نظر رکھی جاسکتی ہے۔فٹ بٹ نے اعلان کیا ہے کہ منظوری کے بعد سب سے پہلے اسے امریکی عوام کے لیے پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر