وہ وقت دور نہیں جب ہم امریکا کا مسلمان صدر بھی دیکھیں گے، امریکی میئر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا کے شہر ہیوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر کا کہنا ہے کہ مسلمان امریکی معاشرے کا کلیدی حصہ ہیں، وہ وقت دور نہیں جب ہم امریکا کا مسلمان صدر بھی دیکھیں گے۔شہر ہیوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر کی میزبانی میں امریکا کے سب بڑے افطار ڈنر کا اس سال بھی شاندار انعقاد کیا گیا۔اس افطار پارٹی میں مسلم سسٹر سٹیز بشمول ہیوسٹن 50 سے زائد تنظیموں کے اشتراک سے بے یو سٹی ایونٹ سینڑ میں منعقد ہونے والے ہیوسٹن افطار ڈنر میں رکن کانگریس ایل گرین، منتخب نمائندوں اور غیر ملکی سفارت کاروں سمیت دو ہزار افراد کی شرکت۔‎رکن کانگریس ایل گرین نے اس موقع پر ایک دہائی سے افطار ڈنر کے منظم پر واشنگٹن ڈی سی پر لہرانے والا امریکی پرچم اور کانگریسی تعریفی اسناد بھی منتظمین کو پیش کیں جو کہ ہر سال گراں قدر مالی تعاون کرنے والے آئل ٹائیکون جاوید انور، اعزازی چیئر نصرو روپانی، آئمن کبیر اور افطار کے کو آرڈینیٹر سعید شیخ نے وصول کی ۔‎افطار ڈنر کے موقع پر میئر ہیوسٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکستان خصوصاً کراچی کا دورہ زیر غور ہے اور متعدد پاکستانی رہنما اور کاروباری شخصیات ان کے ہمراہ دورہ پر جانے کے خواہشمند ہیں۔‎ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی شہر اس وقت تک عظیم شہر نہیں قرار دیا جاسکتا جب تک کی وہاں کس نہ کسی سطح پر مسلمانوں کی نمائندگی نہ ہو، کیوں کہ مسلمان امریکی معاشرے کا کلیدی حصہ ہیں۔‎افطار ڈنر کے موقع پر رکن کانگریس ایل گرین نے افطار کی انتظامی کمیٹی کو تعریفی شیلڈ پیش کی، اس موقع پر انہوں نے امریکی مسلمانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔‎افطار ڈنر کے چیف پیٹرن ممتاز آئل ٹائیکون جاوید انور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مئیر ہیوسٹن کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔‎افطار ڈنر کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے اس موقع پر ہر سال افطار ڈنر کیلے گراں قدر مالی تعاون ہر جاوید انور سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ سال افطار ڈنر کے لیے جارج براؤن کنوینشن سینٹر میں 3 ہزار افراد کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔‎افطار ڈنر سے بزنس ٹائیکون نصرو روپانی، ISGH کے صدر آئمن کبیر، مسرور جاوید خان اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا افطار ڈنر میں گورنرز ٹیکساس گریگ ایبٹ کا امریکی مسلمانوں کے لیے رمضان کی مبارک باد کا ویڈیو پیغام بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر