ڈپٹی اسپیکر کا قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام عدالت میں چیلنج

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کااقدام عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔نون لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اقدام کے خلاف پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کا 13 اپریل کا سرکلر آئین سے متصادم ہے۔اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادیدرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر اسمبلی کے الیکشن کے لیے اجلاس فوری بلانےکی ہدایت کی جائے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سیکریٹری پارلیمانی امور اور سیکریٹری اسمبلی کو 16 اپریل کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے۔یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔درخواست میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سیکریٹری پارلیمانی امور اور سیکریٹری اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر