اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف نے بھی دوست مزاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان نے درخواست دائر کردی۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں دوست مزاری کو ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں پینل آف چیئرمین کے ذریعے اسمبلی سیشن چلانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔تحریک انصاف کا درخواست میں مؤقف ہے کہ دوست مزاری جانب دار رکن ہوچکے ہیں،ان کےخلاف تحریک عدم اعتماد آچکی ہے وہ اب اسمبلی سیشن نہیں چلا سکتے۔ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہفتہ کو ووٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے، عدالت نے حمزہ شہباز کی 16اپریل سے پہلے قائد ایوان کا الیکشن کرانے اور ق لیگ کی دوست محمد مزاری سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہ کرانے کی درخواستیں مسترد کیں۔لاہور ہائیکورٹ نے مختصر فیصلے میں کہا کہ کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہ روکا جائے، تمام فریقین غیر جانبداری سے آئینی فرائض ادا کریں۔عدالت کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات دے کر واپس کیوں لئے؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 14 اپریل 11بجے سے پہلے پنجاب اسمبلی میں مرمت کا کام مکمل کیا جائے، صوبائی اسمبلی کا تمام عملہ وزیراعلیٰ کا انتخاب کرانے میں مکمل تعاون کرے۔
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ تو کسی نتیجے پر نہیں پہنچے مگر قانون اپنے نتیجے پر پہنچ گیا ہے۔
دوست مزاری کیخلاف PTI کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع



