پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہاؤس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نئی حکومت کو دینے سے انکار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جاتے ہوئے چند سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹس نئی حکومت کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل ایسٹس میں وزیراعظم آفس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بھی شامل ہے جس کے باعث نئی حکومت کو معلومات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پرانے ڈیجیٹل ایسٹس کو بند کردیا، یہ اکاؤنٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں۔ذرائع کے مطابق نئی حکومت کو وزیراعظم آفس کا نیا ٹوئٹرہینڈل بنا کرکام شروع کرناپڑا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان آفس کے یوٹیوب چینل کانام تبدیل کرکے ’عمران خان‘ کردیا گیا تھا۔ وزیراعظم پاکستان کے نام سے یوٹیوب چینل 2019 میں بنایا گیا تھا اور یہ چینل باقاعدہ طور پر ویریفائیڈ تھا



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر