نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کراچی روانہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک کے 23 ویں نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے۔بطور وزیر اعظم اپنے پہلے دورۂ کراچی میں شہباز شریف کا ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ استقبال کرینگے۔وزیراعظم شہباز شریف شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، خالد مقبو ل صدیقی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سب سے پہلے اتحادی جماعتوں کی قیادت کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا دورۂ کراچی، مزار قائد کے اطراف سیکیورٹی سختمزار قائد پر حاضری کے بعد شہبازشریف وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔سندھ میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت تمام اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوپہر 2 بجے بہادرآباد مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر