فارمیشن کمانڈرز کا آئین اور قانون کی سربلندی کیلئے عسکری قیادت کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں پیشہ ورانہ امور اور نیشنل سکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے شرکاء کو روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی مہم کا نوٹس لیا۔ فارمیشن کمانڈرز نے مؤقف اپنایا کہ اس پروپیگنڈے کا مقصد سوسائٹی اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، پاکستان کی قومی سلامتی سب سے بڑھ کر مقدم ہے۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے مؤقف اپنایا کہ پاک فوج کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ریاستی اداروں کےساتھ ہمشہ کھڑی رہے گی۔

فارمیشن کمانڈرز نے عسکری قیادت کی جانب سے آئین اور قانون کی سربلندی کے لیے عسکری قیادت کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے عسکری قیادت کے بہترین فیصلوں پر ہر قیمت پر ساتھ ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں پاکستان کا دفاع کرے گی۔

فارمیشن کمانڈرز کے اہم اہم ترین اجلاس میں پاک فوج کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا کہ فوج آئین اور قانون پر عمل پیرا رہے گی، جو بھی ہوجائے فوج قومی سلامتی پرکبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔

آرمی چیف نے فارمیشن کی ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے میکنزم کو سراہا، آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر