امریکا میں دنیا کی سب سے پتلی فلک بوس عمارت کی تعمیر مکمل ہوگئی

نیو یارک سٹی (نیشنل ٹائمز) نیویارک سینٹرل پارک کے قریب نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جو 1428 فٹ اونچی اور 84 منزلہ ہونے کے باوجود اتنی پتلی ہے کہ دور سے دیکھنے پر کسی بانس جیسی نظر آتی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی بنیاد کا رقبہ 400 مربع گز سے بھی کم ہے، یعنی اس عمارت کی اونچائی، اس کی چوڑائی سے 24 گنا زیادہ ہے۔اسٹینوے ٹاور کہلانے والی یہ عمارت جدید ترین تعمیراتی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس میں دستیاب جگہ کا غیرمعمولی انداز سے استعمال کیا گیا ہے۔فلک بوس ہونے کے باوجود، اسٹینوے ٹاور میں صرف60 رہائشیوں کی گنجائش ہے جنہیں یہاں 82 فٹ لمبے سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر، خوبصورت ٹیرس اور پرائیویٹ ڈائننگ روم سمیت، زندگی کی درجنوں آسائشیں حاصل ہوں گی۔البتہ ان آسائشوں کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اسٹینوے ٹاور میں ایک کمرے والے اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کی قیمت 77 لاکھ 50 ہزار ڈالرہے جبکہ پینٹ ہائوس صرف 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں برائے فروخت ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر