قیادت کوئی بھی ہو جمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا ہے،امریکا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز): امریکا کا کہنا ہے کہ قیادت کوئی بھی ہوجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے اہم ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ قیادت کوئی بھی ہوخوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے اہم ہے اوراس بات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔جین ساکی کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئینی اورجمہوری اصولوں پرپرامن طریقے سے عملدرآمد پریقین رکھتے ہیں اورقانون کی حکمرانی اورقانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے اور قیادت کوئی بھی ہو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔امریکی صدرکے وزیراعظم شہبازشریف کو فون کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ مستقبل میں فون کالز کے بارے میں اس وقت میرے پاس کہنے کوکچھ نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر