نئی دہلی (نیشنل ٹائمز): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی بورڈ نے اتوار کو اپنے صدر گریگ بارکلے کو اکتوبر کے آخر تک اپنی مدت پورا کرنے کے لئے تیار کرلیا۔ اب اس عالمی یونٹ کو نیا صدر تلاش کرنے کے لئے پورا وقت ملے گا اور اس میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ بڑا کردار نبھا سکتا ہے۔ اس میٹنگ میں ایک اہم فیصلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر رمیز راجہ کے چار ممالک کے ٹورنا منٹ کی تجویز کو بورڈ کے ذریعہ اتفاق رائے سے مسترد کردیا گیا۔ اس سے غیر جانبدار مقامات پر ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچوں کا امکان ختم ہوگیا۔ICC Board Meeting: آئی سی سی کی دو روزہ میٹنگ اتوار کو دبئی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے آئی سی سی کے زیر اہتمام پاکستان، ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو شامل کرتے ہوئے چار ممالک کے سالانہ ٹی 20 یا یک روزہ ٹورنامنٹ کے لئے وہائٹ پیپر تیار کیا تھا۔
رمیز راجہ کو ICC نے دیا بڑا جھٹکا، جے شاہ کو ملی بڑی ذمہ داری، بارکلے اکتوبر تک بنے رہیں گے صدر



