”پی ٹی آئی کا اعلان جنگ، قومی اسمبلی کے اندر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ“

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اندر ٹف ٹائم دیں گے، خالی میدان چھوڑا تو قانون سازی میں انہیں سہولت ہوگی، 29 ارکان کے ساتھ عمران خان نے ماضی میں بھرپور مقابلہ کیا۔ اب 140 سے زیادہ ہیں، بھرپور اپوزیشن کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزراء اعلی، گورنرز پنجاب،خیبر پختونخوا اور اور پارٹی کی سینئیر قیادت شریک ہوئی۔اجلاس میں تحریک انصاف کی بطور اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں متحرک اور مضبوط اپوزیشن کا کردار نبھانے پر اتفاق ہوا۔ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تحریک انصاف موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ شروع ہونے والی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور جلسے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔منگل کو پشاور میں ایک بڑے جلسہ عام کیانعقاد کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کور کمیٹی نے اتفاق کیا کہ اگلے انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کیا جائے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم عمران خان (پیر کو) پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا شیڈول اور مقام تبدیل کر دیا گیا ۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس آج پارلیمنٹ میں 12 بجے ہو گا۔ عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے اب تک استعفے دینا کا فیصلہ نہیں کیا، استعفوں کا فیصلہ عمران خان کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر