عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنا آخری کام کیا کیا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی قوم کو ایک ہفتے تک ہیجانی کیفیت میں رکھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان برطرف ہوگئے۔عمران خان نے سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت ختم ہونے کے آخری منٹ میں اسپیکر اسد قیصر کی قربانی لی اور وہ ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے مستعفی ہوگئے اور ایوان ایاز صادق کے سپرد کرکے چلے گئے جسکے بعد ایاز صادق نے اپنی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی۔انہوں نے رات گئے شہباز شریف کی قرارداد پر ووٹنگ کروائی، ووٹنگ کے نتیجے میں تحریک عدم اعتماد کے حق میں174ووٹ آئے، جسکے بعد عمران خان وزیراعظم کے عہدے سے فارغ ہوگئے۔ قراداد کامیاب ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کی اور ایوان میں زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت تحریک انصاف کے ارکان ایوان سے چلے گئے اور اس طرح عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے معاونِ خصوصی رہنے والے شہباز گِل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔شہباز گل نے یہ بھی لکھا کہ ’عمران خان نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔‘قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر